کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ سے 4 اہلکارشہید

سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 14, 2018
 سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا: فوٹو: فائل

لانگوآباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گرد گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکارموقع پرپہنچ گئے اورلاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔



دہشت گردی کی کارروائی کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فورسزکی گاڑی پر مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے، گولیوں کے خول قبضے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



دوسری جانب کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری حالیہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں کا سدباب کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں