عراق میں مساجد کے باہر 4 کار بم دھماکے 18 افراد جاں بحق

ایک گھنٹے کے دوران بغداد اورکوکوک میں 4 مساجد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہےتھے،حکام


ویب ڈیسک March 29, 2013
ایک گھنٹے کے دوران بغداد اورکوکوک میں 4 مساجد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہےتھے،حکام ، فوٹو: فائل

عراق میں مساجد کے باہر 4 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر بغداد اور کرکوک میں مساجد کے باہر 4 بم دھماکوں میں 18 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ، حکام کے مطابق دونوں شہروں میں ایک گھنٹے کے دوران کا ر بم دھماکے اس وقت ہوئے جب نمازی جمعہ کی نمازپڑھ کر باہر آرہے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے دونوں شہروں میں جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |