
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جائیداد کی فروخت سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا، اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈارکے ضامن کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جائیداد کی ضبطگی سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔