پرویزمشرف پرجوتا پھینکنے کا عمل غیرمہذبانہ اورقابل مذمت ہے الطاف حسین

سابق صدرپر سندھ ہائی کورٹ میں جوتے اور شیشے کے ٹکرے پھینکنے کا عمل انتہائی غیرشائستہ اورغیرمہذبانہ ہے، الطاف حسین

سابق صدرپرویزمشرف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کا حکومت، عدلیہ اور بااختیار ادارے نوٹس لیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف پرجوتے اورشیشے کے ٹکرے پھینکنے کے عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران جوتے اور شیشے کے ٹکرے پھینکنے کا عمل انتہائی غیرشائستہ اورغیرمہذبانہ ہے جس کی کوئی بھی ذی شعورشہری مذمت کئے بغیرنہیں رہ سکتا۔

الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر کے خلاف غیراخلاقی اورغیرشائستہ عمل سے پاکستان کی نیک نامی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔ انہوں نے حکومت، عدلیہ اور بااختیار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔

Recommended Stories

Load Next Story