اعصام الحق اور راجرکی جوڑی میامی ماسٹرزٹينس کے فائنل میں پہنچ گئی

اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنرنے اسپینش جوڑی مارشل گرانولرز اور مارک لوپز کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دی

میامی ماسٹرز ٹینس کا فائنل 30 مارچ کو کھیلاجائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاكستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر نے میامی ماسٹرز ٹينس کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔


میامی میں جاری مقابلوں میں اعصام الحق اوران کے پارٹنر جین جولین راجر نے اسپینش جوڑی مارشل گرانولرز اور مارک لوپز کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میامی ماسٹرز ٹینس کا فائنل 30 مارچ کو کھیلاجائے گا۔

اس سے قبل کھیلے گئے مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنركے ساتھ مل كر انتہائی شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے نیكولس الماگرو اور ان كے پارٹنر اولیور مراچ كو دلچسپ مقابلے كے بعد 6-7 اور 4-6 سے زیر كیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story