جنوبی ایشیا میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے وزیر دفاع

بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک February 14, 2018
کلبھوشن یادو پاکستان کے خلاف جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا،وزیر دفاع، فوٹو:فائل

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تیسرے ملک کی زمین استعمال کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے پالیسی بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس کا عملی ثبوت بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اعترافی بیانات ہیں، کلبھوشن یادو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جو پاکستان کے خلاف جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جب کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان افغان جنگ میں قربانی کا بکرا نہیں بنے گا ، وزیردفاع

خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے اور خطے میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھی ہے جو تیسرے ملک کو استعمال کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے ساتھ ہی امریکا نے اس خطے میں چین کے خلاف بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنایا ہوا ہے۔

وزیردفاع نے بتایا کہ حکومت نے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھادیا ہے جب کہ پاکستان نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں