کوئٹہ میں 10 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک February 14, 2018
کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

صوبائی دار الحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری حالیہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں پر ہونے والے حملوں کا سدباب کرنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں نے آج گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں