شمالی کوریا کے سربراہ کا امریکی اڈوں پر حملوں کیلئے میزائل یونٹس کو تیاررہنے کا حکم
شمالی کوریا کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،امریکی افواج اپنےاوراپنے اتحادیوں کےدفاع کےلئےتیار ہیں،امریکی وزیردفاع
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اڈوں پر حملوں کے لئے میزائل یونٹس کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے آرمی کمانڈوز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا سے حساب چکایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے شمالی کوریا کی افواج کے تمام میزائل یونٹس کو جنوبی کوریا میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی تیاری کا حکم بھی دیا۔
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں واقع کم ٹو سنگ اسکوائر پرہزاروں افراد نے امریکا مخالف احتجاجی ریلی نکالی جس میں فوجی، طلبہ اور عام افراد نے شریک ہو کر شمالی کوریا کے رہنما کی امریکا کے خلاف میزائل حملے کی بھرپورحمایت کی۔
دوسر ی جانب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور امریکی افواج اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔ چک ہیگل کے اس بیان کے بعد جنوبی کوریا میں دفاعی تیاریوں کے پیش نظر امریکا کے بی ٹو جنگی طیاروں نے پروازیں شروع کر دی ہیں، بی ٹو جنگی جہاز ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں اور یہ ریڈار پرنظر نہیں آتے۔