پاک سعودی بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل
ہاربر فیز کے دوران آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی مشق کی گئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین کراچی میں جاری مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل ہوگیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہاربر فیز کے دوران سعودی اور پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف جنگی آپریشنز کی عملی مشقیں کیں۔ ہاربر فیز کے دوران آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاک سعودی بحری مشق نسیم البحر کا ہاربر فیز ختم
ترجمان نے بتایا کہ افعیٰ الساحل کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور سعودی میرنز کے مابین مشترکہ مشقیں دیرہ الساحل بھی سعودی عرب میں جاری ہیں جس میں دونوں ممالک کی میرینز فورسز نے پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ کرافٹ کے ذریعے ساحل پر اُترنے کی مشق کی جب کہ ان مشترکہ مشقوں کے دوران اسنائپر فائرنگ اور مختلف حربی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق افعیٰ الساحل کے دوسرے مرحلے میں پاک بحریہ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کریں گی۔