کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کاگیسو ربادا پر جرمانہ عائد

پروٹیز پیسر پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے


Sports Desk February 14, 2018
پروٹیز پیسر پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے . فوٹو : فائل

آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پروٹیز پیسر کاگیسو ربادا پر یہ پابندی بھارت کےخلاف پانچویں ون ڈے میں شیکھر دھون کو آﺅٹ کرنے کے بعد انہیں اشارہ کرنے اور نامناسب الفاظ کہنے پر لگائی گئی ہے، ربادا نے میچ کے بعد ان الزامات اور سزا کو قبول کر لیا ہے، پیسر پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک اور منفی پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں جوڑا گیا ہے۔

اس سے قبل ربادا کو فروری2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں 3 جب کہ جولائی2017 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک منفی پوائنٹ ملے تھے، 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر انہیں ایک ٹیسٹ میچ میں معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

24 ماہ کے دوران ربادا کے منفی پوائنٹس کی تعداد 8 ہوگئی تو انہیں دوبارہ 2 ٹیسٹ میچز، ایک ٹیسٹ اور 2 ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز یا 4 ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں