ریڑھ کی ہڈی سے گودا نکالنے والے گروہ کی شکارمزید 8 خواتین سامنے آگئیں

اس گروہ کے ظلم کا شکار خواتین کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک February 14, 2018
ملزمان کے خلاف دہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: حافظ آباد میں غریب خواتین کو جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے پانی اور دوسرا مواد نکالنے والے گروہ کی شکار مزید 8 خواتین سامنے آگئیں جب کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید 2 مقدمات درج ہوگئے جن کی تعداد 3 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیز فنڈز اور مالی امداد کا جھانسہ دے کر خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے والے گروہ کے ظلم کی شکارمزید 8 خواتین سامنے آگئیں جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد24 ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نکالنے والا گروہ گرفتار

خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں اپاہج کردیا گیا ہے، کام کرنا اور چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب ملزمان ندیم اور ساجد کے پولی گرافک ٹیسٹ لاہور فرانزک لیب کو بھجوائے گئے ہیں۔ سٹی پولیس نے متاثرہ خواتین کی مدعیت میں مزید 2 مقدمات درج کرلیے ہیں جس کے بعد مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے اور ان میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں