کینیڈا کو پاکستانی زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

پرویزملک کی اوٹاوا میں کینیڈین وزیرزراعت سے ملاقات،آراینڈڈی تعاون بڑھانے پر اتفاق


Business Desk February 15, 2018
کینیڈین زرعی برآمدات کے فیومیگیشن ایشوکامستقل سائنسی حل ڈھونڈنے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نے بدھ کو اوٹاوا میں کینیڈین وزیر زراعت و زرعی خوراک لاورینس میکاؤلے سے ملاقات کی اور کینیڈا کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

گزشتہ روزجاری اعلامیے کے مطابق وزیرتجارت نے کینیڈا کے 1960 سے نظام آب پاشی اور ڈیمز کی تعمیر میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ کینیڈا کو فاریسٹری، فشنگ، ہیوی ایگریکلچر مشینری اور دیگر زرعی شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے، پاکستان کی ابھری معیشت5 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور یہ زرعی شعبے میں کینیڈین براہ راست سرمایہ کاری کے لیے امید افزا منڈی ہے، پاکستان کی کینیڈا سے درآمدات میں زیادہ تر زرعی مصنوعات شامل ہیں تاہم دونوں ملکوں کو زرعی شعبے میں تحقیق، ترقی اور جدت کے شعبوں میں مہارت کا تبادلہ کرنا چاہیے۔

کینیڈین وزیر زراعت نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انھوں نے کہاکہ کینیڈا زرعی صنعت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو تکنیکی تعاون فراہم اور فیومیگیشن ایشو پر مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح پروفود کے تبادلے کو فروغ دے گا۔

اس موقع پر فریقین نے ایڈہاک انتظامات پر انحصار کے بجائے پاکستان کے لیے کینیڈین زرعی برآمدات کے طویل مدتی فیومیگیشن ایشو کا مستقل سائنسی حل ڈھونڈنے پراتفاق کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کینیڈا سے زرعی درآمدات 60 کروڑ کینیڈین ڈالر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |