سندھ کی 17 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

سندھ کی نگراں کابینہ کا پہلا اجلاس 31 مارچ کو نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی زیر صدارت ہو گا۔

سندھ کی نگراں کابینہ کے وزرا آج صبح گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے حلف لیں گے۔

صوبہ سندھ کی 17 رکنی نگراں کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی، نگراں کابینہ میں 15 وزرا اور 2 مشیر شامل ہوں گے۔


سندھ کی نگراں کابینہ کے وزرا آج صبح گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے حلف لیں گے۔ کابینہ میں میاں زاہد حسین، ہارون فاروقی، اقبال داؤد پاک والا، محمود مانڈوای والا، نورالہدیٰ، شبر زیدی، ڈاکٹر ایم کے لوہانی، رئیس غلام حسین جسکانی اور سردار خان گھوٹو شامل ہوں گے، نواب کلب حسین لاہوری، شکیب قریشی، ڈاکٹر جنید شاہ، نسیم ملک، محمد شریف انصاری بھی کابینہ کے رکن ہوں گے۔ سندھ کی نگراں کابینہ کا پہلا اجلاس 31 مارچ کو نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی زیر صدارت ہو گا۔
Load Next Story