کراچی فائرنگ کے واقعات میں پولیس افسر 2 سٹی وارڈنز سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ویب ڈیسک March 29, 2013
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: فائل

شہرمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک پولیس افسر اور 2 سٹی وارڈنز سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


ناظم آباد بورڈ آفس کےقریب نامعلوم افراد نے سٹی وارڈنز پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سےایک سٹی وارڈن محمد عباس جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوسرا سٹی وارڈن شہزاد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اس سے قبل کلری تھانے کے سب انسپکٹر منظورالہٰی کو نامعلوم ملزمان نے بہانے سے ماڑی پور بلاکر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور مردہ سمجھ کر لاش گڑھے میں پھینک دی۔ پولیس نے زخمی افسر کواسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ مہران ٹاؤن کی مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پرانا حاجی کیمپ میں دلیپ اور ہریانہ کالونی میں محمد سلیم کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا دوسری طرف سی ویو کے علاقے سے بوری بند انسانی اعضاملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں