افغان حکام نے 2 ہزار سے زائد خالی کنٹینر روک لیے
کنٹینر کراچی نہ پہنچنے پریومیہ160سے 200ڈالر فی کنٹینر جرمانہ بھرنا پڑرہا ہے
افغان حکام نے 2 ہزار سے زائد خالی کنٹینر 20 دن سے اپنے علاقے میں روک رکھے ہیں۔
افغان حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد خالی کنٹینر 20 دن سے اپنے علاقے میں روک رکھے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو نہ صرف شدید دھچکا لگا ہے بلکہ فی کنٹینر 160 سے 200 ڈالر یومیہ جرمانہ بھی بھرنا پڑ رہا ہے۔ کنٹینرز کی کمی کے باعث کراچی پورٹ مال سے بھرگئی ہے۔
افغان حکام کا موقف ہے کہ افغانستان سے تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ لے کر جانیوالے کنٹینرز کو پہلے کلیئرنس دی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق 7 یوم میں خالی کنٹینر واپس کراچی میں شپنگ کمپنی کے حوالے کرنا ضروری ہیں۔