3 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان نے میزبان اومان کو 3-0 سے شکست دیدی۔


Sports Desk February 15, 2018
تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان نے میزبان اومان کو 3-0 سے شکست دیدی۔ فوٹو: فائل

تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیابی سے کھاتہ کھول لیا۔

گرین شرٹس نے افتتاحی مقابلے میں میزبان اومان کو 3-0 سے آئوٹ کلاس کردیا، قومی ٹیم جمعرات کو ایونٹ میں شریک تیسری ٹیم جاپان کیخلاف میدان سنبھالے گی۔

مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والے تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں پاکستان نے میزبان اومان کو 3-0 سے شکست دیدی، گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تینوں بار فیلڈ گول کیے، ہاف ٹائم تک گرین شرٹس کو میزبان سائیڈ کیخلاف 2-0 کی برتری حاصل رہی۔

طویل عرصے بعد قومی ٹیم کا حصہ بنائے جانے والے شفقت رسول نے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ بھی دکھائی، اومان ٹیم کی کوچنگ بھی سابق پاکستانی کپتان طاہر زمان کررہے ہیں۔

پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی حریف سائیڈ پر دبائو بنائے رکھا، قومی ٹیم کا پہلا گول کھیل کے 13ویں منٹ میں علی شان نے بنایا، 21ویں منٹ میں اعجاز احمد نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو ڈاج دینے کے بعد گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کی برتری ڈبل کردی، 45ویں منٹ میں شفقت رسول بھی اسکور شیٹ پر اپنے نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

جمعرات کو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا دوسرا مقابلہ جاپان سے ہوگا، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ہر ٹیم فائنل سے قبل دو ، دو بار ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |