برمی مسلمانوں کے قتل پر عالمی میڈیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہےمعراج الہدیٰ

ظلم کے خلاف میدان میں لڑنا افضل جہاد ہے اور مسلمانوں کو دنیا کی کوئی طاقت اسلام کی راہ میں جہاد کرنے سے نہیں روک سکتی


Nama Nigar August 09, 2012
ظلم کے خلاف میدان میں لڑنا افضل جہاد ہے اور مسلمانوں کو دنیا کی کوئی طاقت اسلام کی راہ میں جہاد کرنے سے نہیں روک سکتی

RANCHI: برما کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر امریکا اس کے اتحادی اور عالمی میڈیا کی خاموشی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ٹنڈو محمد خان میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کو تنہا کیا جا رہا ہے اور اسلام کے پیروکاروں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف میدان میں لڑنا افضل جہاد ہے اور مسلمانوں کو دنیا کی کوئی طاقت اسلام کی راہ میں جہاد کرنے سے نہیں روک سکتی۔ تقریب سے پیر مسلم جان سرہندی، اکرم بیگ اور حسین صحرائی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |