حافظ آباد بون میروکیس مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار

متاثرہ خواتین کی مدعیت میں درج مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک February 15, 2018
مقدمات میں دہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں: فوٹو: فائل

غریب خواتین کو جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے پانی اور دوسرا مواد نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیزکا جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کا ساتھی واجد روات سے گرفتارکرلیا گیا ہے، جسے تحویل میں کے کرتفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گرفتارملزمان ندیم اورساجد کے پولی گرافک ٹیسٹ ک رپورٹ آج آجائے گی۔ ڈی ایچ کیواسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرریحان اظہرنے بتایا کہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

سٹی پولیس نے متاثرہ خواتین کی مدعیت میں مزید 2 مقدمات درج کرلیے ہیں جس کے بعد مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے اوران میں دہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی گروہ کے ظلم کی شکارمزید 8 خواتین سامنے آگئیں تھیں جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں