2014 دھرنا مقدماتعمران خان نے حاضری سے استثنیٰ اوربریت کی درخواستیں دائرکردیں

فرد جرم عائد کرنے سے پہلے بریت کی درخواست پرفیصلہ کیا جائے، عمران خان کے وکیل کی استدعا


ویب ڈیسک February 15, 2018
عدالت نے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔ : فوٹو: فائل

عمران خان نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم کئے گئے مقدمات کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ اوربریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی تشدد اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کی، عدالت کے گزشتہ حکم پر عمران خان بھی پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے اپنے موکل کی مقدمات کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ اوربریت کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے بریت کی درخواست پرفیصلہ کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیس عدالت میں ہے اورہمیں قانونی ضابطوں پر عمل کرنا ہے۔ عدالت نے درخواستیں استغاثہ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں