
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجرم سیف الاسلام نے 2003 میں ایک جرگے میں موجود افراد پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، سیشن کورٹ مردان نے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر مجرم نے سپریم کورٹ میں رحم کی اپیل بھی دائر کی تاہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی رحم کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
جیل حکام نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ مجرم کے لواحقین لاش لے کر اپنے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔