اتفاق پیدا کرکے فلم انڈسٹری کی بحالی ممکن ہے ریشم

میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا

ریشم نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جس طرح میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے غداری کرکے مسلمانوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا تھا بالکل اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی ایسے لوگوں نے اسے تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔




انھوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
Load Next Story