ایشوریہ رائے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار

بالی وڈ اداکارہ آئندہ ماہ ہونے والی تقریب کے دوران پرفارم بھی کرینگی

حال ہی میں مس انڈیا مقابلے میں پرفارم کرنے کے بعد اب ایشوریہ رائے بچن ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز میں اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیوٹی کوئین ایشوریہ رائے بچن بیٹی کی پیدائش کے بعد پیشہ وارانہ ذمے داریاں سنبھالنے کو پر تول رہی ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے فلم ایوارڈز میں پرفارم کرنے کو راضی ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں مس انڈیا مقابلے میں پرفارم کرنے کے بعد اب ایشوریہ رائے بچن ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز میں اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ پرفارم کریں گی۔




یہ ایوارڈ تقریب کینیڈا کے شہر وینکوور میں آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی۔ ایونٹ سے جڑی تین روزہ تقریبات میں بھی ابھی ایش حصہ لیں گی۔
Load Next Story