پوجا گپتا کی فلم ’’کمانڈو‘‘13اپریل کو ریلیز ہوگی

فلم میں کمانڈوکا کردار بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے ادا کیا ہے

کمانڈو کا کردار اداکار ودیوت جموال نے جب کہ اداکارہ پوجا نے فلم کی ہیروئن کا کردار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پوجا گپتا کی ایکشن تھرلر مووی''کمانڈو ''کی تیاری مکمل کر لی گئی۔


فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔ بالی وڈ فلم ایک نوجوان کمانڈو کی کہانی ہے جو ایک لڑکی کو جرائم پیشہ افراد سے بچانے کے لیے لڑتا ہے اور اسے آخر میں اسی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ کمانڈو کا کردار اداکار ودیوت جموال نے جب کہ اداکارہ پوجا نے فلم کی ہیروئن کا کردار کیا ہے۔ ایکشن مووی تیرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story