لاہور میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 15, 2018
ملزم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو: ایکسپریس اسکرین گریب

BEIJING: ایف آئی اے نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے جو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم خورشید سے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے میں وسطی پنجاب سرفہرست

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں پنجاب میں بچوں اور لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے گروہ سب سے زیادہ ہیں۔ 2016 میں قصور میں لڑکوں سے زیادتی کی وڈیوز بنانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں