پیتھالوجسٹ نہ رکھنے پر بلڈ بینکوں کی رجسٹریشن منسوخ کردینگے

بلڈبینکوں میں مطلوبہ سامان کی موجودگی کویقینی بنایاجائے،سیکریٹری صحت نوشاد شیخ


Staff Reporter March 29, 2013
سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر زاہد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صوبے میں اس وقت 161 بلڈ بینک رجسٹرڈ ہیں۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری صحت پروفیسر نوشاد احمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے تمام رجسٹرڈ بلڈ بینکوں میں پیتھالوجسٹ کی موجودگی کویقینی بنایابصورت دیگرایسے بلڈ بینکوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کوسیکریٹریٹ میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اجلاس میںکہی،پروفیسر نوشادشیخ نے کہاکہ تمام رجسٹرڈ بلڈ بینکوں میں محفوظ خون کی فراہمی اورمطلوبہ سامان کی بھی موجودگی کو یقینی بنایاجائے، انھوں نے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتی ہوئی مریضوں کی شرح پرتشویش کااظہارکیا ہے۔



سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر زاہد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صوبے میں اس وقت 161 بلڈ بینک رجسٹرڈ ہیں جن میں سے سرکاری اسپتالوں میں قائم بلڈ بینکس کی تعداد 44ہے اس میں ضلعی سطح کے اسپتال بھی شامل ہیں ، 22 سرکاری اسپتالوں میں بلڈ بینک کے قیام کی درخواستیں زیر غور ہیں ، سیکریٹری صحت نوشاد احمد شیخ نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت سندھ میں تعلقہ کی سطح تک سرکاری اسپتالوں میں بلڈ بینکس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں