کپل شرما کی ویڈیو نے ان پر مقدمہ درج کرا دیا
کپل کے خلاف مقدمہ امرتسر کی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک گروپ نے درج کروایا ہے
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے خلاف بھارتی طالب علموں کےایک گروپ نے مقدمہ درج کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرماان دنوں نیا شوملنے پر بے انتہا خوش ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امرتسر کی سڑکوں پر نہایت خوشگوار موڈ میں موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نظرآرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنا آبائی علاقہ بہت یاد آرہا تھا جہاں ان کا بچپن گزرا ہے اور آج وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما کی دھواں دار واپسی
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کپل شرما انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سخت مشکل میں آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے خلاف امرتسر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ایک جماعت نے مقدمہ درج کرا دیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BfKieOWFZ__/"]
امرتسر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کیشو کوہلی نے کپل پر الزام عائد کیا ہے کہ اداکار رات کے وقت نہ صرف سڑک پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلارہے تھے بلکہ انہوں نے حفاظتی ہیلمٹ بھی نہیں پہنا تھا۔ کیشو کوہلی نے مزید کہا کپل شرما بھارت کی مشہور شخصیت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں لہٰذا انہیں ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔