سعودی حکومت نے حج و عمرہ لاٹری کو فراڈ قرار دے دیا

حج وعمرہ لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں جعل ساز جھوٹی خبروں سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، سعودی مندوب

مفت حج و عمرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی مندوب،فوٹو: فائل

عرب لیگ میں سعودیہ کے مستقل مندوب احمد عبدالعزیز قطان نے کہا ہے کہ مملکت نے مفت حج و عمرہ کی کوئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی امور کے حکام عبدالعزیز قطان نے فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر حج و عمرہ لاٹری سے متعلق خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں اور جعل ساز جھوٹی خبریں پھیلا کرلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا پہلی بار حج و عمرہ پر آنے والوں کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان

عبدالعزیز قطان نے کہا کہ دھوکے باز عناصر لوگوں کو حج و عمرے کی لاٹری کا لالچ دے کر ان کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرتے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دیے گئے لنک پر لوگوں سے آن لائن فارم پُر کرائے جارہے تھے۔
Load Next Story