فضل پیچوہو کے شاہ پور چاکر کے اسکولوں پر چھاپے

غیر معیاری تعلیم پر اظہاربرہمی،عمارتوں کی مخدوش حالت کا نوٹس لے لیا

فضل اللہ پیچوہو نے ہائی اسکول مقصود وانہ، ہائی اسکول امان اللہ ڈاھری میں اساتذہ کی کمی کا بھی نوٹس لیا. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے شاہ پور چاکر اور اس کے ونواح کے اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے۔

ان میں گوٹھ قاضی جمن ،گوٹھ سلیمان ڈاھری،گوٹھ یارو ڈاھری،گوٹھ حاجی عالم شیر،گوٹھ رمضان سیال،گوٹھ احمد ڈاھری کے گرلز و بوائز پرائمری اسکول شامل ہیں۔


اس موقع پر انھوں نے غیر معیاری تعلیم پرعدم اعتمادوبرہمی کا اظہار کیا۔انھوں نے اسکول کی عمارتوں کی مخدوش حالت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر ان عمارتوں کی مکمل مرمت کرا دی جائے۔



اس موقع پر انھوں نے بوائز اور گرلز ڈگری کالج کے تعمیری کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ تعمیراتی کام جلدمکمل کیے جائیں۔انھوں نے ہائی اسکول مقصود وانہ، ہائی اسکول امان اللہ ڈاھری میں اساتذہ کی کمی کا بھی نوٹس لیا اورای ڈی او یار محمد پالاری کو ہدایت کی کہ اسکولوں کا اسٹاف مکمل کیا جائے۔
Load Next Story