خاتون نے سجاوٹ کے لیے اپنی آدھی انگلی کاٹ ڈالی

برطانوی خاتون نے اپنی چھوٹی انگلی کو کاٹ کر اس پر ایک چھوٹا ہیٹ لگایا ہے جس پر وہ پشیمان نہیں ہیں۔


ویب ڈیسک February 15, 2018
ٹورز رینلڈز نے اس ویلنٹائن ڈے پر اپنی کٹی ہوئی انگلی کا لاکٹ بنایا ہے اور بقیہ انگلی پر چھوٹا کیپ پہنا ہوا ہے۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی مرر

خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنا بدن چھدوانے والی ایک مشہور فنکارہ نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو تار کٹر کی مدد سے اس وقت کاٹ ڈالا جب انہوں نے اس پر ایک ہیٹ نما زیور پہننے کا ارادہ کیا۔

ایسیکس کی رہائشی ٹورز رینلڈز نے بتایا کہ وہ 10 سال سے اپنی انگلی کاٹنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں کیونکہ اس طرح انگلی پر پہنا ہیٹ نما زیور بہت خوبصورت دکھائی دے گا۔

اس سے عجیب بات یہ ہے کہ خاتون نے کٹی ہوئی انگلی کو ایک سال تک فریزر میں رکھا اور اب اسے ایک پینڈنٹ میں شامل کرکے لاکٹ بناکر پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی یہ انگلی الکحل بھری ایک چھوٹی شیشی میں رکھی ہوئی ہے جس میں چین لگا کر وہ اسے گلے میں پہنیں گی۔



ٹورز کے بوائے فرینڈ زیو نے انہیں چھوٹے چھوٹے ہیٹ تحفے میں دیے ہیں جو ٹورز کو بہت پسند آئے اور اس نے انہیں اپنی انگلی کا حصہ بنانے کا ارادہ کیا تاہم بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو انہوں نے کاٹ کر مزید چھوٹا کردیا تاکہ وہ اس پر ہیٹ لگا کر دنیا کو دکھا سکیں۔

انہوں نے اپنی انگلی فریج میں منجمد مٹروں کے درمیان رکھ دی تھی اور ایک عرصے بعد انہیں اپنی کٹی ہوئی انگلی کی یاد آئی ہے ۔ ٹورز کے مطابق کئی افراد نے کٹی ہوئی انگلی پر لگے ہیٹ کو پسند کیا ہے خود وہ بھی اس پر بہت خوش ہیں۔ یہ انگلی انہوں نے رات کے کھانے کے بعد اپنے دوست کی مدد سے کاٹی اور وہ اس پر مسرور ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورز نے اپنے جسم میں تبدیلیوں کے لیے بہت عجیب اقدام بھی اٹھائے ہیں۔ سال 2014ء میں ان کے پرانے دوست نے ان کے ساتھ بے وفائی کی تو اس کی یاد میں بنایا ہوا جسمانی ٹیٹو انہوں نے کھرچ کھرچ کر صاف کردیا لیکن اس زخم سے بہت دنوں تک خون رِستا رہا تھا۔

کھال کے جس حصے پر انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام لکھا تھا اسے کاٹ کر انہوں نے ایک لفافے میں رکھ کر اپنے سابقہ دوست کو ڈاک کے ذریعے اس کے گھر بھجوادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں