وارد کا وطین کے تمام حصص خریدنے اورڈی لسٹنگ کا فیصلہ
عارف حبیب لمیٹڈپر چیز ایجنٹ مقرر،اسٹاک ایکس چینجز اورایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا۔
وطین ٹیلی کام کے سب سے بڑے شیئرہولڈر وارد ٹیلی کام انٹرنیشنل ایل ایل سی، یواے ای (ڈبلیوٹی آئی) نے کمپنی کے دیگرحصص یافتہ گان سے عمومی شیئرز4.5روپے فی حصص کی مجوزہ قیمت پرخریدنے اور ساتھ ہی کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز سے ڈی لسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات وطین ٹیلی کام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کو ایک باضابطہ اعلامیے کے ذریعے بتائی گئی۔ یاد رہے کہ ڈبلیوٹی آئی کمپنی کے مجموعی طور پر جاری کردہ عمومی حصص میں سے 54فیصد کی ملکیت رکھتا ہے۔ وطین ٹیلی کام کے بورڈ کو جاری اعلامیے میں ڈبلیوٹی آئی کے نمائندے ڈیوڈ برلیسن (David Burlison) نے کہاکہ ڈبلیوٹی آئی کی جانب سے حصص کی واپس خریداری (buy-back) وطین اور اس کے مقامی آپریشنز کیلیے اس کے پختہ عزم کی عکاسی ہے جواسے ری اسٹرکچرنگ کے قابل بنائے گی۔
انھوں نے کہاکہ ڈبلیوٹی آئی کو یقین ہے کہ ڈی لسٹنگ کے ذریعے حصص یافتگان کو کاروبار سے نکلنے کے ساتھ وہ قیمت مل رہی ہے جوعمومی کاروبار سے ملنے والی قدر سے زیادہ ہے۔ کمپنی نے ریگولیشن 30-A(i) کی وولنٹری ڈی لسٹنگ شقوں اور متعلقہ لسٹنگ ریگولیشنز میںمتعین کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے مطابق کراچی، لاہور و اسلام اسٹاک ایکسچینجز اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو اپنے ارادے سے آگاہ کردیا ہے۔
سی ای او وطین ٹیلی کام نعیم زمیندار نے کہاکہ وطین ٹیلی کام ہمیشہ پاکستان اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے پرعزم رہی، کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز آئندہ اجلاس میں اس پیشکش کا جائزہ لے گا اور پیشکش پر مزید غور کیلیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک غیرجانبدار کمیٹی بنائی جائے گی اور تمام حصص یافتگان کے بہتر مفاد میں فیصلہ کیاجائے گا، وطین کی مجوزہ خریداری کے لیے ڈبلیوٹی آئی نے عارف حبیب لمیٹڈ کو پرچیز ایجنٹ مقرر کردیا ہے جو ڈبلیوٹی آئی کی جانب سے بائے بیک پراسس کا انتظام اور اس کی نگرانی کریگا۔