سزائے موت کے قیدیوں کے حالات زندگی پر مبنی ریڈیو ڈرامہ ’’ قید کہانی‘‘ نشر ہوگیا

ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے، افضل ساحر


Showbiz Reporter February 16, 2018
ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے، افضل ساحر۔ فوٹو؛ فائل

سزائے موت کے قیدیوں کے حالات زندگی پرمبنی ریڈیو ڈرامہ '' قید کہانی '' گزشتہ روز 15 فروری سے شروع ہوگیا۔

ڈرامہ '' قید کہانی '' ایک غیر سرکاری تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان معروف براڈ کاسٹر اور شاعر افضل ساحر کے اشتراک سے پیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈرامہ پیراورجمعرات کی شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر ایف ایم 103 پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ سزائے موت کے ایک قیدی کی فرضی ڈائری پرمشتمل ہے اور دس اقساط پر مبنی ہے۔ جن کی دھنیں اور موسیقی زونیب زاہد نے ترتیب دی ہیں۔

اس ڈرامہ کو نوجوان رائٹر شین محمد نے لکھا جبکہ ہدایات افضل ساحر نے دی ہیں۔ افضل ساحر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |