دبئی سے کراچی اسمگل کیے گئے نایاب نسل کے 5 باز ڈی پورٹ

مسافر کے پاس قانونی دستاویزات موجو د نہیں تھیں، 50ہزارروپے جرمانہ بھی عائد


Staff Reporter February 16, 2018
دبئی سے بازوں کی حوالگی کے مطالبے پر 15روز تک خط وکتابت بھی ہوتی رہی۔ فوٹو: ایکسپریس

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بغیر دستاویزات کے غیر قانونی طورپر دبئی سے کراچی اسمگل کیے گئے نایاب نسل کے 5باز ڈی پورٹ کردیے۔

ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے27جنوری کو جناح ائیر پور ٹ پر 5نایاب نسل کے باز قبضے میں لیے تھے جو دبئی سے لائے گئے تھے، ان بازووں سے متعلق مسافر کے پاس کسی قسم کی قانونی دستاویزات موجو د نہیں تھیں جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے نہ صرف قیمتی باز قبضے میں لیے بلکہ غیر قانونی طورپر ان بازوں کو اسمگل کرنیپر50ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

دوسری جانب دبئی سے ان نایاب نسل کے بازو ں کی حوالگی کے مطالبے پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے انھیں قانو نی طریقہ کار اپنانے کا کہا گیا جس کے بعد اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان 15روز تک خط وکتابت بھی ہوتی رہی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پکڑے گئے بازوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد تھی ،باز سائٹیز قوانین کے تحت دبئی حکام کے حوالے کرنے کے لیے ڈی پورٹ کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں