راؤ انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات مانیں گے وزیراعلیٰ سندھ

خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرے اور مل کر کام کریں، مراد علی شاہ

خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرے اور مل کر کام کریں، مراد علی شاہ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کو مانیں گے۔


سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صاف پانی کا ایشو ہے تاہم سپریم کورٹ کے احکامات پر پلانٹ ایک سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر ہوئے جب کہ راؤ انوار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات مانیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرکے مل کر کام کریں، پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا جب کہ ہارس ٹرینڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔
Load Next Story