مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے

گپٹل نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں س سے زیادہ 2188 رنز بنارکھے ہیں


Sports Desk February 16, 2018
گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم سے یہ اعزاز چھین لیا،فوٹو:انٹرنیٹ

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین مارٹن گپٹل برق رفتار سنچری کے باوجود ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فتح تو نہیں دلوا سکے تاہم اس اننگز سے کئی ریکارڈز ان کی جھولی میں آ گرے اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری داغنے کے ساتھ مجموعی طور پر 105 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، اس دھواں دھار اننگز کے ساتھ گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم (2140 ) کو پیچھے چھوڑ دیا، گپٹل 2188 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی اسکورر بن گئے ہیں۔

ان کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1956 رنز کےساتھ تیسرے، تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ پانچوں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں