کے پی کے میں 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کردیا گیا

تمام اساتذہ کو ان کی بھرتی کی تاریخ کے مطابق مستقل کیا گیا ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک February 16, 2018
محکمہ تعلیم کے پی کے میں تمام اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے این ٹی ایس کے تحت بھرتی ہونے والے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) کے تحت گزشتہ سال بھرتی ہونے والے 37 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے اعلان کے بعد اب باقاعدہ طور پر انہیں ملازمتوں پر مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تقرری کردی گئی ہے جب کہ تمام اساتذہ کو ان کی بھرتی کی تاریخ کے مطابق مستقل کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تعلیمی پالیسی کو حتمی شکل دیدی

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے 16 دسمبر 2017ء میں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے گئے37 ہزار سے زائد اساتذہ اور دیگر ملازمین کی مستقلی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس کے تحت 2013ء سے 2017ء تک این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ 33 ہزار اساتذہ اور 4 ہزار آئی ٹی انسٹرکٹر مستقل کیے جانے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں