بیوی کو قتل اور آشنا کو زخمی کرنے والا ملزم پولیس کے حوالے

ملزم نے اہلیہ اورآشنا کو دیکھا تو طیش میں عاصمہ کو قتل اور آشنا پرویز کو زخمی کردیا، پولیس


Staff Reporter February 17, 2018
زخمی پرویز کا بیان لینا اور برآمد آلہ قتل فارنسک ٹیسٹ کیلیے لیبارٹری بھیجناہے،تفتیشی افسر۔ فوٹو: فائل

بیوی کے قتل اور اس کے آشنا کے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محمد فاروق کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

تھانہ سعید آباد پولیس نے بیوی کے قتل اور اس کے آشنا کے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محمد فاروق کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کیا ملزم کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کو آشنا کے ہمراہ غیر اخلاقی حالت میں دیکھا اور طیش میں آکر ملزم نے مقتولہ عاصمہ کو چھریوں کے وار سے قتل اور آشنا پرویز کو زخمی کردیا ملزم کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم تحقیقات کے لیے زخمی پرویز کا بیان قلمبند کرنا ہے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ آلہ قتل کو فارنسک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجنا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی فاضل عدالت نے 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ملزم کے خلاف تھانہ سعید آباد میں مدعی منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔