پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں جولائی تا دسمبر 58 ارب ڈالر کا اضافہ

مجموعی مالیت دسمبر 2017 کے اختتام پر88 ارب 89 کروڑ ڈالرپر پہنچ گئی۔


Business Reporter February 17, 2018
2017 کے دوران مقامی قرضوں میں ایک ہزار 348 ارب کا اضافہ ہوا،دسمبر 2017 کے اختتام تک15ہزار890 ارب تک پہنچ گئے۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے غیرملکی قرضوں اور واجبات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 5.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مجموعی مالیت دسمبر 2017 کے اختتام پر 88 ارب 89 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2017 کے اختتام پر غیرملکی قرضوں کی مالیت 83 ارب ڈالر تھی۔سال 2017 کے دوران غیر ملکی قرضوں اور واجبات میں 13.13 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ غیرملکی قرضوں کے ساتھ حکومت کے مقامی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا۔

سال 2017 کے دوران مقامی قرضوں میں ایک ہزار 348 ارب روپے بڑھ گئے اور دسمبر 2017 کے اختتام تک مقامی قرضوں کی مالیت 15ہزار 890 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ سال 2017 کے دوران سرکاری اداروں کے قرضوں اور واجبات میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا، او جی ڈی سی ایل، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل اور دیگر سرکاری اداروں کے قرضوں اور واجبات میں ایک سال کے دوران 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2017 کے اختتام پر سرکاری اداروں کے قرضے اور واجبات کی مالیت ایک ہزار 108 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

واپڈا کے قرضے 82 ارب روپے، او جی ڈی سی ایل کے قرضے 3.5 ارب روپے، پی آئی اے کے قرضوں کی مالیت 135 ارب روپے، پاکستان اسٹیل کے قرضے 43 ارب جبکہ متفرق سرکاری اداروں کے قرضے 625 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں