سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48685 روپے ہوگئی۔


Business Reporter February 17, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48685 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1358 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1358 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48685 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے 702.85 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں