کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وفد کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو ابتدائی ایڈیشنز میں تواتر سے عمدہ پرفارمنس کو سراہا۔


Sports Desk February 17, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو ابتدائی ایڈیشنز میں تواتر سے عمدہ پرفارمنس کو سراہا۔ فوٹو : ٹوئیٹر

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وفد نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور شرٹ پیش کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وفد نے اونر ندیم عمر کی زیرقیادت گزشتہ دن آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھیں ٹیم کی آفیشل شرٹ پیش کی گئی، وفد میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ معین خان، ٹیم منیجر اعظم خان، ہیڈ آف میڈیا نبیل ہاشمی اور فلم اسٹار سعود بھی شامل رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو ابتدائی ایڈیشنز میں تواتر سے عمدہ پرفارمنس کو سراہا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آنے والے تیسرے سیزن میں بھی بلوچستان کے لوگوں کو خوشیاں فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں