یون سنگ پہلے ایشین اسکلیٹون چیمپئن بن گئے
جنوبی کورین ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی،سیلالوم ایونٹ میں فرائیڈا کا گولڈ میڈل۔
FAISALABAD:
جنوبی کوریا کے یون سنگ بن نے ایشیا کا پہلا اولمپک اسکلیٹون چیمپئن بن کر تاریخ رقم کردی۔
یون سنگ بن نے ملک کیلیے حالیہ گیمز میں دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ان کی فتح پر میزبان کراؤڈ بھی انتہائی خوش دکھائی دیا، یون نے اپنی چار دوڑوں میں مجموعی طور پر 3 منٹ 20.55 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کی، روس کے نکیٹا ٹریگوبوف نے سلور میڈل حاصل کیا۔
ڈوم پیرسون نے برانز میڈل قبضے میں کیا تاہم وہ اسکلیٹون میں برطانیہ کیلیے 70 برسوں میں پہلا تمغہ پانے میں کامیاب ہوئے، الپائن اسکئنگ ، لیڈیز سیلالوم ایونٹ میں سوئیڈن کی فرائیڈا ہینسڈوٹیر نے گولڈ میڈل جیتا، سوئٹزرلینڈ کی وینڈی ہولینڈر نے چاندی جبکہ آسٹریا کی کیتھرین گیل ہوبر نے کانسی کا تمغہ گلے کی زینت بنایا۔مینز سپر ' جی ' ایونٹ میں آسٹریا کے متھائس مائر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بیٹ فیوز نے دوسرے اور کیٹیل جینسرڈ نے تیسرے نمبر پر اختتام کیا۔کراس کنٹری اسکئنگ کے مینز 15 کلو میٹر فری ایونٹ میں ڈاریو کولونگا نے سونے کا تمغہ جیتا، سیمین ہیگسٹاڈ کروگیر نے سلور جبکہ ڈینس اسپاٹسو نے برانز میڈل پایا، فری اسٹائل اسکیئنگ کے لیڈیز ایریئلز ایونٹ میں بیلاروس کی ہینا ہوسکووا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
چین کی ژانگ زن نے سلور جبکہ دوسری چینی اسکیئر کونگ فینیو نے برانز میڈل جیتا،لیڈیز سنوبورڈ کراس ایونٹ میں اٹلی کی مچیلا موئلیو نے طلائی، فرانس کی جولیا نے نقرئی جبکہ جمہوریہ چیک کی ایوا سیماکووا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، اسپیڈ اسکیٹنگ لیڈیز 5 ہزار میٹر کے ایونٹ میں نیدرلینڈز کی ایسمی ویسر نے پہلی پوزیشن پائی، جمہوریہ چیک کی مارٹینا سیبلکووا نے سلور جبکہ روس کی نٹالیا وورو نینا نے برانز میڈل پر ہاتھ صاف کیا، گیمز کے ساتویں دن بھی جرمنی 9 طلائی تمغوں کے ہمراہ سرفہرست رہا۔
ٹونگاکے شیر دل پیٹا ٹیفوٹافو کاڈیبیواسکیئنگ میں 114واں نمبر
ٹونگا کے پیٹا ٹیفوٹافو نے ونٹر گیمز میں جمعے کو ڈیبیو کرلیا، انھوں نے افتتاحی تقریب میں سخت سردی کے باوجود بغیر شرٹ پہنے شرکت سے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی،اسکی ایونٹ میں وہ پورے کپڑوں اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ شریک ہوئے لیکن کراس کنٹری میں نمبر 114رہا، ایونٹ سوئس اسکیئر ڈاریو کولونگا نے جیت لیا،ٹیفوٹافو اور ان کے درمیان 23 منٹ کا واضح فرق رہا، 34 سالہ ٹیفوٹافو نے کہا کہ میں طویل ریس کو مکمل کرنے پر ہی بہت خوش ہوں۔
لنکن پریمیئر لیگ 10اگست سے 10 ستمبر تک کھیلی جائے گی
بھارت ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ نے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا، مجوزہ ٹورنامنٹ کا نام ' لنکن پریمیئر لیگ ' ( ایل پی ایل ) ہوگا اور یہ رواں برس 10 اگست سے 10ستمبر تک منعقد کرایا جائیگا، اس کا اعلان سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کیا، سری لنکا ایونٹ میں 6 ٹیمیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی کرکٹرز شامل ہوں گے، ہر ٹیم فرسٹ رائونڈ میں 10 میچز کھیل پائے گی، جس میں اسے دیگر 5ٹیموں سے2،2 بار مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔
2 ایتھلیٹس نورو وائرس سے متاثر،میکیلا شیفرن کو بھی الٹیوں کی شکایت
2 سوئس ایتھلیٹس نورو وائرس سے متاثر ہوگئے، اس کا اعلان جمعے کو ونٹر گیمز منتظمین نے کیا، یہ دونوں مذکورہ وائرس کا شکار ہونے والے ابتدائی ایتھلیٹس بنے، سوئس اولمپک ٹیم نے اگرچہ ان کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد فری اسٹائل اسکیئرزفابیان بوسیچ اور ایلاس ایمبوئل ہیں۔
سوئس ٹیم کے مطابق اب یہ اولمپک ولیج میں نہیں ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوکر باقی ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرپائیں گے، واضح رہے کہ نورو وائرس سے اب تک گیمز میں200 سے زائد افراد متاثر ہوچکے، اس میں سے بیشتر سیکیورٹی اسٹاف کے ارکان ہیں۔
دوسری جانب اولمپک سیلولام ایونٹ کی دفاعی چیمپئن میکیلا شیفرن کو بھی الٹیوں پر وائرس سے متاثر خیال کیا جارہا ہے،انھوں نے جمعرات کی شب جائنٹ سیلالوم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا،جمعے کو دوسرے ایونٹ رینبو ون کورس میں ان کی پرفارمنس مایوس کن رہی۔
میکسیکن اسکیئرکا سب سے آخری 116ویں پوزیشن پربھی بھرپور جشن
میکسیکو کے اسکیئر جیرمن میڈریزو نے 15 کلومیٹر طویل اسکی ریس میں سب سے آخری 116ویں پوزیشن حاصل کی، آخری نمبر پر آنے کے باوجود ان کا فنشنگ لائن پر استقبال ہیرو کی طرح کیاگیا، وہ خود جشن مناتے نظر آئے، اس کی وجہ ریس کی تکمیل تھی،ان کے ہمراہ اختتامی مراحل میں فنشنگ مقام پر پہنچنے والے دیگر 2اسکیئرز نے میڈریزو کو کندھوں پر اٹھالیا، ایونٹ کے فاتح ڈاریو کولونگا اورجیرمن کے درمیان 25 منٹ 51.5 سیکنڈز کا فرق رہا، ایونٹ میں شریک 2 امیدوار ریس مکمل کرنے میں ناکام رہے جبکہ ایک کو غیراہل قرار دے دیاگیا۔