ٹرمپ انتظامیہ نے روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا
روسی فوج کے تباہ کن سائبرحملے سے کئی ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ترجمان وائٹ ہاؤس
ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمے دار قرار دے دیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ جون 2017 میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائز سسٹم کو نقصان پہنچا تھا، روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جس پر روس پہلے ہی سائبرحملوں کے الزامات کی تردید کرچکا ہے۔