اورکزئی ایجنسی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری10ہلاک8 زخمی

کارروائی مامون زئی چھپر کے مقام پر کی گئی ،عسکریت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ،طالبان نے علاقے میں آمدورفت پر پابندی لگادی

کارروائی مامون زئی چھپر کے مقام پر کی گئی ، عسکریت پسندوں کے 4 ٹھکانے تباہ، طالبان نے علاقے میں آمدورفت پر پابندی لگادی فوٹو : فائل

اورکزئی ایجنسی میںشورش زدہ علاقے ماموں زئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جمعے کو جیٹ طیاروں کی بمباری سے 10 شدت پسند ہلاک 8زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی اپر تحصیل کے طالبان کے زیر قبضہ علاقے مامون زئی میں چھپر کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جمعے کو دن 11 بجے سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ فورسز ذرائع کے مطابق بمباری میں 10 شدت پسند ہلاک اور8 زخمی ہوگئے جبکہ 4 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔




عینی شاہدین کے مطابق بمباری کے بعد شدت پسندوں نے علا قے میں عام لوگوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔ دوسری جانب ہنگو کے نواحی علاقہ سرک دانہ میں جنرل اسٹور کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ادھر ہنگو پولیس نے ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ان میں 21 اشتہاری تھے ۔
Load Next Story