میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں 72 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امدادی ذرائع

زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امدادی ذرائع۔ فوٹو: فائل

ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔


امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے شہر کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں پچھلے سال ستمبر میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 
Load Next Story