انتخابات وقت پر ہونگے مارشل لا کا خطرہ نہیں سروے

صرف 28فیصد کو خدشہ ہے کہ مارشل لا لگ سکتا ہے، گیلپ پاکستان کی رپورٹ


Online March 30, 2013
صرف 28فیصد کو خدشہ ہے کہ مارشل لا لگ سکتا ہے، گیلپ پاکستان کی رپورٹ فوٹو: فائل

ملک بھر کے 81فیصد عوام کو یقین ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے 47فیصد پاکستانیوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ انتخابات ملتوی ہونے یاملک میں مارشل لا لگنے کا خطرہ بھی نہیں ہے۔

عوام کی اکثریت نے اس امید کا اظہار گیلپ پاکستان کے حالیہ عوامی سروے میں کیاجو چاروں صوبوں کے شہری و دیہی علاقوں میں کیا گیا۔ رائے دینے والوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے۔ سروے کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے؟۔81فیصد پاکستانی مرد و خواتین نے یقین ظاہر کیا کہ انتخابات وقت پر ضرور ہوں گے صرف 17فیصد کی رائے تھی کہ ملتوی ہو جائیں گے۔



عوام سے اس حوالے سے مزید پوچھا گیا کہ کیا انتخابات ملتوی ہونے کی صورت میں ملک میں مارشل لا لگنے کا خطرہ ہے؟ عوام کی 47فیصد اکثریت نے امید ظاہر کی کہ مارشل لگنے کا خطرہ نہیں ہے۔ صرف 28فیصد کو خدشہ تھا کہ مارشل لا لگ سکتا ہے جبکہ 25فیصد نے جواب دیا معلوم نہیں۔ گیلپ کا یہ سروے جدید سائنسی بنیاد پر کیا گیا، اس میں غلطی کا امکان 3تا 5فیصد اور درستگی 95فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں