
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کرنے کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہیے۔
عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئیے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 17, 2018
عمران خان نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے داری ہے اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کے پابند ہیں جب کہ شریف خاندان کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لے کر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔
اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں۔ شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لیکر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔ https://t.co/lJDE8nFPMZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 17, 2018
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عدلیہ اور عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے والوں کو جنوبی افریقہ کی طرف دیکھنا چاہئیے جہاں افریقن نیشنل کانگرس نے کرپشن کے الزامات پر اپنے لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا ووٹ لیکر منتخب ہونا اُسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔
ان لوگوں کو جنوبی افریقہ کی طرف دیکھنا چاہئیے جہاں افریقن نیشنل کانگرس نے کرپشن کے الزامات پر اپنے لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے۔ کسی کا ووٹ لیکر آنا اسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔ https://t.co/lYcq63YlVz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 17, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔