اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے مشترکہ طریقہ کار بنا یا جائے سپریم کورٹ
چیئرمین نادرا،الیکشن کمیشن،خارجہ،قانون،اوورسیز پاکستانیز،آئی ٹی سیکریٹریزکوہدایت،سہولت نہ دی تو افسر گھرجائیں گے
سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم 45لاکھ پاکستانیوںکو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے کیس میں وزارت خارجہ کے سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اوورسیزپاکستانیز، سیکریٹری آئی ٹی، چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کو مشترکہ طور پر میکنزم تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یکم اپریل کو رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل عرفان قادرکی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ بیرون ملک پاکستانیوںکو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے پر15لاکھ ڈالرخرچ ہوںگے۔ چیئرمین نادرا نے بتایاکہ اس کام میں ووٹر کی رجسٹریشن، تصدیق کا عمل، ووٹ کاسٹ اور نتائج مرتب کرنا جیسے 4مراحل ہوںگے۔ اس پر عدالت نے کہاکہ ووٹرکی رجسٹریشن پہلے ہی ہوچکی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کم ازکم 10ممالک جہاں پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں میکنزم بنایاجائے، پولنگ اسٹیشن سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہی بن سکیں گے۔ چیف جسٹس کا کہناتھاکہ انتخابات سے پہلے ووٹرکی سب سے زیادہ اہمیت ہے اور وہی اصل اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ ساری چیزیں قابل عمل ہیں، صرف نیت ہونی چاہیے۔
چیئرمین نادرا بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت نہیں دے سکتے توگھر جاکر بیٹھیں۔ ویب سائٹ نہیں بناسکتے تو سیکریٹری دفاع کوکہیں، وہ جی ایچ کیو والوں سے بہترین سافٹ ویئر بنوادیںگے۔ آن لائن کے مطابق چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے کہاکہ آپ نظام وضع کرنے میں معاونت کریں۔ عدالت نے خبردارکیاکہ تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کا طریقہ کار وضع نہ کیا گیا تو پھر ذمے دار اور متعلقہ افسران کوگھر بھیج دیںگے۔ عدالت کو بتایا گیاکہ اٹارنی جنرل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی موجود نہیں تھے اس لیے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ عدالت نے اس پر سخت ردعمل کا اظہارکیا اورکہاکہ مختلف وزارتوں اور خاص طور پر آئی ٹی کی وزارت میں باہمی چپقلش کی سمجھ نہیں آتی۔
آئی ٹی سیکریٹری عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں مدد فراہم کرنے والوںکو اکیلا نہیں چھوڑیںگے۔ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت ان کا حق اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر ملکی اداروںکی ذمے داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم چاہتے ہیںکہ ان انتخابات میں وہ بھی اپنا ووٹ ڈال سکیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے اور یکم اپریل تک مشترکہ طریقہ کار وضع کرنے کیلیے وقت دیدیا۔ دریںاثنا نادرا نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوںکو ووٹ کی سہولت دینے کے سلسلے میںنئے سافٹ ویئر کی تیاری کیلیے آج اورکل (ہفتہ اوراتوار) نادرا ہیڈکوارٹرزکے متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں نیا سافٹ ویئر تیار کرلیا جائیگا۔