بحران سے دوچارمحکمہ پاسپورٹ کوخودمختارادارہ بنانے کی تجویز

وزارت قانون سے رائے طلب،ذمے دار افسران کیخلاف کارروائی کی گئی نہ بحران کا حل نکالا گیا

وزارت قانون سے رائے طلب،ذمے دار افسران کیخلاف کارروائی کی گئی نہ بحران کا حل نکالا گیا فوٹو: فائل

ملکی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ (پی اینڈ آئی) کے بحران کے حل کے کیلیے کسی قسم کے اقدامات کرنے کے بجائے وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو اتھارٹی (خودمختار ادارہ) بنانے کی سمری وزارت قانون کوارسال کردی ہے۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری میںپاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو نادرا کے طرز پرایک خودمختار ادارہ بنانے کی تجویزدی گئی ہے اوروزارت قانون سے اس سلسلے میں قانونی رائے طلب کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کے نوٹ کے ساتھ سمری صدر مملکت کو منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی، واضح رہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ ملکی تاریخ کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے۔




پاسپورٹ کے حصول کیلیے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد درخواستیں التوا کا شکار ہوچکی ہیں اور گذشتہ 2 ماہ سے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ بحران کی بنیادی وجہ پاسپورٹ اینڈا میگریشن ڈیپارٹمنٹ کی اعلی انتظامیہ کی جانب سے لیمینیشن پیپرکی درآمد کا کنٹریکٹ دینے میں غیرمعمولی تاخیر ہے، گوکہ اب یہ کنٹریکٹ ایک غیرملکی کمپنی کو دے دیا گیا ہے تاہم لیمینیشن پیپر کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ سے پہلے پاکستان آنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمے کی اعلی انتظامیہ نے بحران کی ذمے دارافسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایک انتہائی اقدام کی تجویز کے اپنی متعلقہ وزارت داخلہ کو دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے بحرانوں سے بچنے کیلیے محکمے کو اتھارٹی کی صورت میں ایک خودمختار ادارہ بنادیا جائے۔تاکہاس کے سربراہ کومکمل اختیارات حاصل ہوںاور وہ محکمے کی ضروریات کے مطابق اقدامات کرنے کیلیے آزاد ہو، ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر نے یہ سمری اپنی سفارشات کے ساتھ وزارت قانون کو ارسال کردی ہیں اور بعد ازاں یہ منظوری کیلیے صدرمملکت کو بھجوائی جائے گی۔
Load Next Story