راجر فیڈرر عمررسیدہ عالمی نمبرون کھلاڑی بن گئے
فیڈرر5 برس 106 دن بعد دوبارہ نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوئے
NEW YORK:
راجرفیڈرر نے عمررسیدہ ورلڈ نمبرون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے 5 برس بعد دوبارہ ٹینس پر اپنی حکمرانی قائم کردی، انہوں نے یہ پوزیشن گزشتہ دن روٹرڈیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ڈچ حریف روبن ہیس کو شکست دے کر یقینی بنالی تاہم اس کا باضابطہ اعلان پیر کو نئی رینکنگ میں ہوگا۔
36 سالہ فیڈرر نے ہیس کو4-6، 6-1 اور6-1 سے مات دی، وہ 5 برس 106 دن بعد دوبارہ نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوئے، سوئیڈش پلیئر نے فروری 2004 میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پائی تھی، انہوں نے اس بار ورلڈ نمبرون پوزیشن روایتی حریف رافیل نڈال سے چھینی ہے۔