راؤ انوار بہادر بچہ ہے آصف زرداری
ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں 54 ایس ایچ اوز میں سے صرف راؤ انوار ہی زندہ بچا ہے، آصف زرداری
ISLAMABAD:
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے، ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے 54 ایس ایچ اوز میں سے صرف راؤ انوار ہی زندہ بچا ہے باقی سب مارے گئے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ راؤ انوار ان بہادر بچوں میں سے ایک ہے جو ایم کیو ایم سے لڑنے میں بچ گیا، کراچی آپریشن میں 54 ایس ایچ اوز شامل تھے ان میں سے 53 مارے گئے اور صرف ایک راؤ انوار بچا ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ راؤ انوار نے 444 ماورائے عدالت قتل کیے یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں، یہ سارے نیوز آئٹمز ہیں، اگر ایسا ہے تو پھر 444 پٹیشنز کورٹ میں ہونی چاہئیں تھیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے لگائے ہوئے آئی جی سندھ کی سربراہی میں پولیس نے راؤ انوار سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے راؤانوار کے ایشو کو دیکھا جائے اور سمجھا جائے سب کو دوبارہ اس سارے معاملے پر غور کرنا چاہئے۔
راؤ انوار کے رابطوں سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ راؤ انوار انہیں تو فون نہیں کررہا، آئی جی سندھ کو کیا ہے تو انہیں چاہیے کہ ایجنسیز سے کہہ کر پتا کرائیں کہ فون کہاں سے آرہا ہے۔