مسلم لیگ ن کے رہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا


ویب ڈیسک February 17, 2018
عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا،فوٹو:آن لائن

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیاقت جتوئی تحریک انصاف میں شامل

(ن) لیگ چھوڑنے والے عمر ایوب نے تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہمہ وقت فعال اور متحرک رہنے کا عزم کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں